Street View کی کہانیوں سے تحریک حاصل کریں

زنزیبار کی تصویر

زنزیبار

Street View کے معتبر فوٹوگرافرز کلیکٹیو، ‎"World Travel in 360 (WT360)"‎ کو پروجیکٹ زنزیبار کے بارے میں بات کرتے دیکھیں، جو زنزیبار کو نقشے پر لانے کیلئے تنزانیہ کی حکومت کے ساتھ ان کی مشترکہ پیش قدمی ہے۔ Federico Debetto, Nickolay Omelchenko اور Chris du Plessis نے تنزانیہ کا سفر کیا جس کا مقصد بحرالجزائر کی میپنگ کی داغ بیل ڈالنا، Street View فوٹوگرافی سے متعلق مقامی لوگوں کو تربیت دینا اور کمیونٹی کیلئے ایک ایسا مستحکم ماڈل تیار کرنا تھا جس کی مدد سے پروجیکٹ اپنے بل بوتے پر جاری رہ سکے۔

میانمار کی تصویر

میانمار

اس ویڈیو کی مدد سے میانمار دریافت کریں جو فوٹوگرافر Nyi Lynn Seck اور 3XVIVR پروڈکشنز کے ان کے ساتھیوں کے زبردست کام کو شوکیس کر رہی ہے۔ 3XVIVR نے Street View کے ذریعے میانمار کو ڈیجیٹائز کرنے اور ملک کے ثقافتی ورثے کو 360 میں محفوظ رکھنے کے مقصد سے اپنے خاص پروجیکٹ کیلئے ڈھیر سارا وقت وقف کیا اور کوشش کی ہے۔

زمبابوے کی تصویر

زمبابوے

Tawanda Kanhema کو Street View سے زمبابوے کی میپنگ کے بارے میں اپنی کہانی سناتے دیکھیں۔ Tawanda نے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے اور بین الاقوامی سیاحتی منزل وکٹوریا فالز کی Street VIew تصاویر کو Google Maps پر ڈالنے کے مقصد سے اپنے آبائی ملک زمبابوے کا سفر کیا۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے پروجیکٹ کی توسیع کی ہے اور اس میں زمبابوے کے اطراف واقع دیگر اہم مقامات بھی شامل کئے ہیں۔

کینیا کی تصویر

کینیا

کینیا کی میپنگ کرنے والے کچھ Local Guides اور Street View کے معتبر فوٹوگرافرز سے ملیں۔ کینیا کے غیر معمولی حسن کا تجربہ کرنے میں دنیا کی مدد کرنے کی ان کی خواہش، اس ہدف کے حصول کیلئے منطقی ٹول کے طور پر انہیں سیدھے Street View کی طرف لے گئی۔

آرمینیا کی تصویر

آرمینیا

غیر منفعتی تنظیم Armenia360 کے بانیان میں سے ایک Joe Hacobian کو سنیں۔ Joe نے لندن میں 2019 Street View Summit میں اپنے آباء و اجداد کی قدیم زمین کی نقشہ کشی پر مبنی اپنی ٹیم کے سفر کے بارے میں بات کی۔ Street View کی مدد سے، کسی شخص کو اس کیلئے اہمیت کی حامل زمینوں کو نقشے پر لانے کیلئے کس طرح بااختیار بنایا جا سکتا ہے، یہ اسی کی ایک کہانی ہے۔

برمودا کی تصویر

برمودا

اس بارے میں جاںیں کہ منزل کی مارکیٹنگ کی تنظیم برمودا ٹورزم اتھارٹی نے Street View تصاویر جمع کرنے کیلئے کیسے Street View کی قابل اعتماد ایجنسی Miles Partnership کی خدمات حاصل کیں۔ Miles Partnership نے برمودا ٹورزم اتھارٹی کی Google Maps پر اپنی آن لائن موجودگی کو بہتر بنانے اور مقامی کاروبار کی دریافت کو فروغ دینے میں مدد کی، ساتھ ہی سفر کی منصوبہ بندی کرنے (یا اس کا خواب دیکھنے‎ میں!) کے دوران ورچوئل طور پر برمودا دریافت کرنے میں سیاحوں کی مدد بھی کی۔

ٹونگا کی تصویر

ٹونگا

Grid Pacific کے بانیان Tania Wolfgramm اور Wikuki Kingi نے ٹونگا میں اپنے میپنگ کے سفر کو بیان کیا ہے۔ ٹونگا اور دیگر مخصوص جزائر کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے، انہوں نے پورے بحرالجزائر کی نقشہ کشی کرنے اور اسے Street View میں شامل کرنے کے اپنے جرات مندانہ منصوبے کا آغاز کیا۔ ان کی دلچسپ کہانی یہاں دیکھیں۔